Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

Hasil Ghat / حاصل گھاٹ
Год выхода 2005
حاصل گھاٹ بانو قدسیہ کا ایک نئے طرز کا ناول ہے جس میں کوئی کہانی یا پلاٹ نہیں ہے اور نہ اس میں ایک یا ایک سے زیادہ کرداروں کا تذکرہ ہے۔یہ ناول ایسے لوگوں کو پسند آئے گا جو امریکی زندگی سے نالاں ہیں یا جدید مغربی طرز حیات کے مقابلہ میں بر صغیر کی روایتی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ناول میں ایک شخص اپنی بیٹی ارجمند سے ملنے امریکہ جاتا ہے اور سارا دن بالکونی میں بیٹھ کر اپنے ماضی کو یاد کرتا ہے اور امریکی زندگی کا جائزہ لیتا اور اس پر رائے زنی کرتا رہتا ہےاس قصہ گو شخص کی یادوں، خیالات، جائزوں اور تبصروں کے ملنے سے یہ ناول بنتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے بانو قدسیہ نے بہت سے چھوٹے چھوٹے مضامین یا اخباری کالم لکھے اور پھر ان کو جوڑ کر ایک ناول کا نام دے دیا۔
